نوٹ نمبر ٣ : اپنے پارٹنر کے رویے سے کیسے نمٹنا ہے-
ہیلو، امید ہے آپ آج خیریت سے ہوں گے- ١٢ میں سے ٣ سبق میں خوش آمدید- ہمارے پچھلے سبق میں، آپ نے اپنی خود اعتمادی دوبارہ سے حاصل کرنے کے طریقے سیکھے تھے- اس سبق میں ، ہم آپ کو آپ کے پارٹنر کے روّیے میں بدلاؤ پہچاننے میں مدد کریں گے-
شروع شروع میں، ہم میں سے کچھ لوگ "تشدّد" کا الفاظ سننے میں اچھا محسوس نہیں کرتے، خاص طور پہ جب وہ ہمارے چاہنے والوں کے ساتھ استعمال ہو تو- ہم اکثر اپنے آپ سے پوچھتے ہیں، " کیا میں ایک تشدّد زدہ رشتے میں ہوں؟" اور ہمیشہ، "نہیں... ایسا نہیں ہو سکتا" کے جواب ہمارے ذہن میں آتے ہیں-🤨
اگر آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا ہو، تو کوئی بات نہیں- جب آپ کسی سے پیار کرتے ہیں اور وہ آپ کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ وہ آپ سے یہ بھی کہتے رہتے ہیں کہ وہ آپ سے پیار کرتے ہیں، تو یہ آپ کو الجھا سکتا ہے-🤕
ایک لڑائی اور غلطی سے ایک دفعہ چوٹ لگنے اور اس روّیہ کا آپ کے رشتے میں ایک معمول بن جانے میں، جہاں آپ کا چاہنے والامستقل آپ سے ذہنی طور پہ کھیلے اور آپ کو تکلیف پہنچائے، اس کے درمیان فرق کرنے میں اکثر مشکل ہوتی ہے-
اسی لئے آج کے سبق میں، ہم آپ کو ان کے درمیان فرق پہچاننا سکھائیں گے-
جب آپ کو کوئی غلطی سے تکلیف پہنچائے، تو وہ ایک انجانے میں غلطی ہوتی ہے اور اگر ہو سکتا تووہ آپ کو تکلیف پہنچانے سے خود کو روکتے- مثال کے طور پہ، گاڑیوں کا آپس میں ٹکرا جانا اکثر ایک "ایکسیڈنٹ(غلطی)" کہلاتا ہے کیونکہ دونوں ڈرائیور یہ نہیں چاہتے تھے کہ ایسا ہو- اگر انہوں نے ایک دوسرے کو دیکھا ہوتا تو گاڑیوں کو ٹکرانے سے روکنے کے لئے وہ مختلف انتخاب کرتے-😧😥
لیکن، جب کوئی آپ پہ تشدّد کرتا ہے، تو وہ آپ کو جان بوجھ کہ تکلیف پہنچاتا ہے– مثال کے طور پہ، اگر کسی ڈرائیور کو سڑک پہ غصّہ آ جائے🤬 اور اس کا غصّہ اتنا زیادہ ہو کہ وہ اپنے سامنے کی گاڑی کو ٹکّر مار دے ، تو یہ ایک ایکسیڈنٹ نہیں ہے- ڈرائیور نے جان بوجھ کہ ڈرایا اور دوسری گاڑی کو ٹکّر ماری- چاہے انہیں اس کا افسوس ہو، اور وہ معافی مانگ کر کہیں "میرا ایسا ارادہ نہیں تھا"،🤥 تو اس سے اس بات کو نہیں بدلا جا سکتا کہ وہ کنٹرول میں تھا اور چاہتا تو دوسرے انسان کو تکلیف پہنچانے سے خود کو روک سکتا تھا- ایک پولیس والا اسے ایک "حادثے" کے بجائے "واقعہ " کہے گا-👮
گھریلو تشدّد کیا ہے اور آپ اس کو کیسے پہچان سکتے ہیں؟
گھریلو تشدّد کو ایسے بیان کیا جائے گا کہ کوئی ایک "واقعہ " یا "واقعات " کا تسلسل جب کوئی جانتے بوجھتے آپ پر قابو پانے، آپ کو دھمکانے، قصوروار ٹھہرانے، شرمندہ کرنے، نیچا دکھانے، اکیلامحسوس کروانے اورآپ کو جذباتی اور جسمانی طور پر تکلیف پہنچانے کی کوشش کرے-
جب لوگ گھریلو تشدّد کے بارے میں سوچتے ہیں، تو وہ اکثر تشدّد کی سب سے آخری حد کے بارے میں سوچتے ہیں- وہ سوچتے ہیں کہ کوئی جس پر اتنا تشدّد ہوا ہو کہ وہ ہسپتال میں داخل کروائی جائے تو وہ تشدّد ہے اور سوچتے ہیں کہ "میری حالت ایسی نہیں ہے- اتنے برے حالات بھی نہیں ہیں-"
لیکن کافی لوگ یہ نہیں جانتے کہ گھریلو تشدّد ہر قسم میں موجود ہوتا ہے- پارٹنر کا اپنی باتوں سے آپ کو شرمندہ محسوس کروانا، آپ کیا کر رہے ہیں اس پر قابو کرنا، کیا پہن رہے ہیں اور کس کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، آپ کو دھکّا دینا، آپ کے تمام فیصلےکرنا، آپ کو دھمکانے سے لے کر صرف آپ کو دھمکی دینا کہ اگر آپ نے ان کی بات نہ مانی یا ان کے ساتھ نہ رہے تو وہ خود کشی کرلیں گے، یہ سب گھریلو تشدّد ہے-
آج کے لئے اتنا ہی- اگلے سبق میں، ہم بات کریں گے کہ تشدّد کے اس تسلسل والے پیٹرن کو کیسے پہچاننا ہے-
یاد رکھیں: آپ یہ کر سکتے ہیں- بس ایک وقت پہ ایک قدم اٹھائیں-
Note 3: Dealing with your partner behavior
Hello, hope you are well today. Welcome to note 3 of 12. In our last note, you learned ways to help regain confidence. In this note, we will look at how to spot the difference in your partner’s behaviour.
In the beginning, some of us don't feel comfortable hearing the word "abuse,” especially in relation to our loved ones. We often ask ourselves, "Am I in an abusive relationship?” and come up with, “Noo... I can't be." 🤨
If you've ever felt this way, it's okay. When you love someone and they mistreat you but keep telling you that they love you, it's confusing.🤕
It's hard to see the difference between having one argument and accidentally being hurt once, and it becoming a pattern in a relationship where your loved one keeps manipulating and hurting you.
That's why in today's lesson, we're going to teach you how to spot the difference.
When someone accidentally hurts you, they make an unintentional mistake and would stop themselves from hurting you if they knew they could. For example, a car crash is often called an "accident" because both the drivers did not intend for it to happen. If they had seen each other, they would have made different choices to stop the car crash. 😧😥
However, when someone abuses you, they intentionally hurt you. For example, if a driver has road rage🤬 and gets so angry they hit the car in front of them, it's not an accident. The driver intentionally intimidated and hit the other car. Even if they regret it, apologise and say "I didn't mean to," 🤥 it doesn't change the fact they were in control and could have stopped themselves from hurting the other person. A police officer would call this an "incident" instead of an "accident". 👮
What is domestic abuse and how do you recognise it?
Domestic abuse is defined as an "incident" or pattern of "incidents" when someone knowingly tries to control, intimidate, guilt, shame, degrade, isolate or hurt you emotionally or physically.
When people think of domestic abuse, they often imagine the most extreme kinds of abuse. They imagine someone being hospitalised from being beaten so badly and think "My situation isn't like that. It's not that bad."
However what many people don't know is domestic abuse comes in all forms. From a partner embarrassing you with put downs, controlling what you do, what you wear and who you spend time with, pushing you, making all of the decisions, intimidating you or simply threatening to commit suicide if you don't stay with them or do what they say.
This is all for today. In our next lesson, we will discuss how to recognise patterns of abuse.
Remember: You can do this. Just take one step at a time.
ملاحظة رقم 3 : التعامل مع سلوك شريكك.
مرحبا ، أتمنى أن تكوني بخير اليوم. مرحبًا بك في الملاحظة الثالثة من أصل إثنا عشر ملاحظات. في الملاحظة الماضية ، تحدثنا عن طرقً لمساعدتك في استعادة الثقة بالنفس. في هذه الملاحظة ، سنتحدث عن كيفية تحديد الاختلاف في سلوك شريكك.
في البداية ، لا يشعر بعضنا بالارتياح عند سماع كلمة "الاعتداء " ، خاصة فيما يتعلق بأشخاص نحبهم ، وكثيراً ما نسأل أنفسنا: "هل أنا في علاقة مؤذية ؟ في النهاية تقولين "لاااا لا يمكن أن أكون كذلك "🤨
إذا شعرت بهذه الطريقة ، فلا بأس. عندما تحبين شخصًا ما و يسيء معاملتك ، ولكنه يستمر في إخبارك أنه يحبك ، فهذا أمر مشوش🤕 من الصعب رؤية الفرق بين الجدال الذي يتحول بشكل مفاجىء إلى شيء مؤلم ، ويصبح بعد ذلك نمطًا في علاقتك حيث يواصل الشخص الذي تحبين بالتلاعب بك و إيذائك.
لهذا السبب في ملاحظة اليوم ، سنعلمك كيفية تحديد الفرق.
عندما يؤذيك شخص ما بالصدفة ، فإنه يرتكب خطأ غير مقصود وسيتوقف عن إيذائك إذا علم بأنه يستطيع ذلك. على سبيل المثال ، غالباً ما يطلق على حادث سيارة "حادث" لأن كلا السائقين لم يقصدا حدوثه. لو رأوا بعضهم البعض ، لكانوا قد اتخذوا خيارات مختلفة لوقف تحطم السيارة.😧😥
على كل حال ، عندما يتعدى عليك شخص ما ، فإنه يتعمد إيذاءك. على سبيل المثال ، إذا كان سائق السيارة متوتر من القيادة 🤬 وأصبح غاضبًا للغاية ، و قام بضرب سيارة أخرى أمام الجميع ، فهذا ليس من قبيل الصدفة. لأن السائق تقصد ترهيب و ضرب السيارة الأخرى. حتى لو ندم على ذلك ، اعتذر وقال "لم أقصد ذلك" 🤥، لا يغير حقيقة أنه كان قادر على التحكم بنفسه وكان بإمكانه إيقاف نفسه عن إيذاء الشخص الآخر. الشرطي سوف يعتبر هذا "حادث مقصود" بدلا من "حادث صدفة ". 👮
ما هو العنف المنزلي وكيف تستطيعين التعرف عليه ؟
يُعرَّف العنف المنزلي بأنه "حادث" أو نمط "حوادث" عندما يحاول شخص ما عن قصد التحكم بك أو ترهيبك أو جعلك تشعرين بالذنب أو الخزي أو الانحطاط أو العزلة أو يسيء إليك عاطفياً أو جسدياً.
عندما يفكر الناس في العنف المنزلي ، فإنهم غالباً يتخيلون أكثر أنواع الإساءات تطرفًا. مثلا يتخيلون شخصًا تم إدخاله إلى المستشفى بسبب تعرضه للضرب الشديد ، ثم يقولون لأنفسهم "إن وضعي ليس هكذا. إنه ليس بهذا السوء".
لكن ما لا يعرفه كثير من الناس هو أن الاعتداء المنزلي له أشكال متعددة. مثلاً قد يحرجك شريكك ويقلل من قيمتك، ويتحكم بتصرفاتك ، ولباسك ومع من تمضين وقتك ، أو يدفعك مثلا، أو يتخذ كل القرارات، أو يرهبك ، أو يهدد ببساطة بإرتكاب جريمة انتحار إذا لم تبقي معه أو تنفذي ما يقوله لك.
هذا كل شيء لليوم. في الملاحظة القادمة ، سنناقش كيفية التعرف على أنماط الإعتداء.
تذكري: يمكنك القيام بذلك. عليك اتخاذ خطوة واحدة في كل مرة.